24 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تیونس کے انتخابات میں اسلام پسندوں کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ملت تیونس اسلام کی طرف رجحان رکھتی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے تیونس کے عام انتخابات میں اسلامی پارٹیوں کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ گذشتہ ایک برس میں اسلامی ملکوں کے حالات اسلامی بیداری کا ثبوت ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ان حالات کے آغاز سے ہی رہبرانقلاب اسلامی نے عصر حاضر میں اسلامی بیداری کی بات کی تھی اور تیونس کے عام انتخابات کے نتائج بھی بعض مغربی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے نظریے کے باطل ہونے پر مہر تائید ثبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ملت تیونس کی نوے فیصد شرکت اور اسلامی پارٹیوں کی کامیابی ملت تیونس کی جانب سے اپنے اسلامی حقوق کے احیاء پر تاکید ہے ۔ تیونس کے عام انتخابات کے غیر رسمی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی پارٹیوں کو کامیابی ملی ہے اسلامی پارٹی النھضہ کو پینتالیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ احمد نجیب الشابی نے اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔..... /169